شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماو امیدوار حلقہ پی پی 142سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں اس ترقی کو ایک بار پھر روکنے کیلئے سرگرم ہیں مگر یہ جان لیں کہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ معاشی میدان میں طویل عرصے بعد پاکستان کی کیلئے اچھی خبریں آ رہی ہے اب دنیا ہمارے ملک کی طرف رخ کررہی ہے جو پارٹی قیادت کی شبانہ روز انتھک محنت کا ثمر ہے ۔