خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں میاں علی ڈوگراں کے رہائشی جمشید نے اپنی تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کا بھائی محمود احمد گھر سے غائب تھا جس کی تلاش کے لئے وہ اپنے قریبی عزیزوں کے ہمراہ نکلا۔