ننکانہ صاحب:حادثہ میں زخمی ریسکیور فاطمہ بانو جان کی بازی ہار گئی

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)گزشتہ روز کشمیر روڈپرحادثہ کاشکار ہونے والی ریسکیور فاطمہ بانو’’ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن‘‘ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں زیر علاج رہی اورجانبرنہ ہوسکی،مرحومہ گورنمنٹ ڈگری کالج ننکانہ صاحب کے پروفیسرشبیرحسین شاہ کی بیٹی اور پٹواری انعام اللہ شاہ کی بہن تھی جس کی نماز جنازہ دھولر چوک والے قبرستان میں ادا کر دی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار ، دیگر محکموں کے افسران، میڈیا نمائندگان، ضلع بھر کے تمام ریسکیو افسران و ریسکیورز اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جہاں ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے ریسکیور کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور گہرے دکھ اور رنج کی کیفیت میں اپنے ساتھی کی بلندی درجات کیلئے دعاکی گئی۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب وجیہہ ثمرین کی طرف سے ریسکیو ر کی قبرپر گلدستے رکھے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن