بھارت نے فورسز کوکشمیریوں پر ظلم کی چھٹی دے رکھی ہے:سعید بیگ

Nov 26, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی مرزاسعید بیگ نے کہا ہے بھارت نے اپنی فورسز کو کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر مظالم کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور اسرائیل امریکہ و دیگر اتحادیوں کی آشیر باد سے غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے، اقوام عالم کی لیڈر شپ کو ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کی ناکامی اور مہذب اقوام کی خاموشی کا نتیجہ ہے اگر خاموش تماشائی بننے کے بجائے عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کا محاسبہ کرتی تو آج دونوں خطوں میں انسانی خون کی ہولی نہ کھیلی جارہی ہوتی۔بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ جموں کشمیر اور اسرائیل کی صیہونی حکومت فلسطین میں انسانیت کیخلاف سنگین جرائم کر رہی ہیں جس کے باوجود کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور فلسطینیوں کی قبلہ اول کو واگزار کروانے کی جدوجہد جاری ہے۔

مزیدخبریں