الہ آباد:پولیس 7ماہ بعد بھی نوجوانوں کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) سات ماہ گزر گئے تاحال پولیس نوجوان کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام، ورثاء انصاف کے منتظر ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور میرے جوان بیٹے کے قاتلوں کا سراغ لگائے مقتول عباد کے والد کی اپیل ،پسند کی شادی کرنا نوجوان کا جرم بن گیا شادی کے کچھ ماہ بعد کریانہ سٹور پر بیٹھے عباد کو دو موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن