آلودگی کے خاتمہ کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے:میاں مقبول احمد

Nov 26, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سیاسی سماجی رہنماء و انجمن آرائیاں کے چیئرمین میاں مقبول احمد نے کہا ہے حکومت ماحولیاتی آ لو د گی کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرے، زرعی رقبوں پر غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کو فوری طور پر روکے اس کے سا تھ سا تھ تمام انڈسٹری کو ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے سستے قرضے فراہم کئے جائیں اور پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کیا جائے ، ماحولیاتی آلودگی سے پاکستان کے عوام شدید متاثر ہورہے ہیں تمام انڈسٹری کو کم از کم ایک ایک ہزار درخت لگانے کی ہدایت کی جائے ۔اہم بات یہ ہے کہ بھٹہ خشت کو بند کرنے یا گرانے سے سموگ ختم نہیں ہوگی بلکہ لوگوں کو اینٹوں کی بجائے بلاکس سسٹم پر منتقل کیا جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے احتجاج دھرنے روڈ بلاک کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے مل بیٹھ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں ۔

مزیدخبریں