بھکھی (نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین آزادعوام تحریک جاوید انتظارکا کہنا ہے احتجاج سے روزانہ بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔حکومت نے اسلام آبادودیگر شہربندکرکے تحریک انصاف سے بڑی اپوزیشن کاکرداراداکیا ہے۔ملک میں سیاسی اورمعاشی عدم استحکام کی وجہ سیاسی جماعتوں کے اندرجمہوریت اور احتساب کافقدان ہے۔کوئی لیڈراپنی جماعت کو جمہوری ادارہ نہیں بناسکااور نہ ہی کوئی جماعت خاندان اورشخصیت کے چنگل سے باہرنکل سکی ہے۔
احتجاج سے روزانہ بھاری مالی نقصان ہورہا ہے:جاوید انتظار
Nov 26, 2024