گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سینٹ فرانسس زیویئر چرچ میں رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ مذہبی رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت ریورنڈ فادر یوسف یعقوب پیرش پرسیٹ سینٹ فرانسیس زیوئر چرچ نے کی،پروفیسر شہزاد لارنس ممبر ضلعی امن /انٹرفیتھ ہارمنی کمیٹی ضلع گوجرانوالہ کی کاوشوں سے میٹنگ منعقد ہوئی اس موقع پر سینٹ فرانسیس زیوئر چرچ میںمذہبی رہنمائوں نے امن کی شمع روشن کر کے اقوام عالم میں قیام امن اور رواداری کے فروغ کے لیے دعا کی ، مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور لائحہ عمل طے کیا گیا،مذہبی رہنماوں کی مشاورت کے بعد Ecumenicalکرسچن کونسل باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ تشکیل دی گئی۔