گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سٹی نائب صدر مسلم لیگ ن و ٹکٹ ہولڈر پی پی 60معظم رئوف مغل نے کہا ہے کہ ترقی کے میدان میں کوئی پارٹی مسلم لیگ( ن) کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کا سفر جاری و ساری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پی پی 60شہزاد ٹائون میں جاری ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ کاشف عمران کھوکھر، شیخ عدنان الحق، مرزا عمیر آصف بھی انکے ہمراہ تھے اہل علاقہ نے شہزاد ٹائون میں ترقیاتی کام کروانے پر معظم رئوف مغل کا شکریہ ادا کیا۔