گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے چیئرمین احمد اکرام لون نے سائوتھ سوڈان کے وزیر سرمایہ کاری ڈاکٹر ڈیو ماتھوک ڈنگ سے کراچی میں ملاقات کی ۔یہ ملاقات سائوتھ سوڈان کے اعلی سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ہوئی ۔جس کی قیادت ڈاکٹر ڈنگ کر رہے تھے۔ وفد میں سائوتھ سوڈان کی وزارت سرمایہ کاری، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں الفریڈ سوکری، جنرل تھوئی چانی، جنرل سیمسن میںبوائر، ڈاکٹر سٹفن واری کازی،جنرل بول ایکاٹ، ڈاکٹر ٹونگ ملک، پاکستان کے اعزازی قونصل شاہد سجاد اور پاکستان کے ایتھوپیا میں ٹریڈ منسٹر باسط سلیم شاہ شامل تھے۔ڈاکٹر ڈنگ کا کہنا تھا کہ یہ سائوتھ سوڈان کا پہلا اعلی سطحی وفد ہے جو پاکستان کے دورے پر آیا ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے سائوتھ سوڈان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سائوتھ سوڈان 2011میں آزاد ہوا یہ ملک مشرقی افریقہ میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں سوڈان، ایتھوپیا، کانگو، یوگنڈا اور کینیا سے ملتی ہیں۔ ڈاکٹر ڈنگ نے جی،بی،سی کے چیئرمین احمد اکرام لون اور پاکستان کے اعزازی قونصل شاہد سجاد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پروڈکٹس ہائوس کا سائوتھ سوڈان کے دارالحکومت جبہ میں قیام ایک تاریخی قدم ہے یہ منصوبہ سائوتھ سو ڈان میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ ساوتھ سوڈان آنیوالی تمام پاکستانی کمپنیز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم انہیں اپنے ملک میں کاروباری مواقع فراہم کرنے اور ان کی کامیابی کوئی یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔احمد کرام لون نے سائوتھ سوڈان کے وزیر سرمایہ کاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی،بی،سی سائوتھ سوڈان کو پاکستانی مصنوعات خصوصا گوجرانوالہ کی مصنوعات کے لیے ایک اہم تجارتی مرکز سمجھتا ہے۔
سائوتھ سوڈان کے وزیر سرمایہ کاری کی چیئرمین جی بی سی احمد اکرام لون ملاقات
Nov 26, 2024