گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا محمد صدیق خاں 10روزہ غیر ملکی دورہ پر روانہ جبکہ سینئرنائب صدر احمد رانجھا نے بطور قائمقام صدر چارج سنبھال لیا ۔قائمقام صدر احمد نوید رانجھا نے مختلف صنعتی وتجارتی تنظیموں کے نمائندہ وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال ،عدم استحکام اور بد امنی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کاروباری برادری مشکلات کے باعث شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہو رہی ہے ۔