گوجرانوالہ:غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون

Nov 26, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب گورننس انیشی ایٹوز کے تحت گلی محلوں، بازاروں اور سڑکوں پر لگی غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن شروع، حادثات، مشینوں کی دوبارہ تنصیب کی روک تھام کیلئے ایل پی جی گیس ریفلنگ اور منی پٹرول مشینیں تحویل میں لے کر ڈسمنٹل کرنے کا آغاز کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر پٹرولیم مصنوعات غیر قانونی طریقے سے فروخت، غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر ریفلنگ کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون، ضلع بھرمیں متعدد کیخلاف بھاری جرمانے اور متعدد ایل پی جی ریفلنگ اسٹیشن کو سیل کردیا،اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی اقرا مبین گوندل، صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر، کامونکی ماہم واحد، وزیر آباد رب نواز چدھڑ، نوشہرہ ورکاں جواد حسن پیر زادہ)نے ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور غیر قانونی تیل ایجنسیاں سیل مشینری ضبط کرلی گئی،اسسٹنٹ کمشنرز اور سول ڈیفنس کی طرف سے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس اور منی پٹرول مشین کیخلاف 5225چھاپہ مار کاروائیاں کیں گئیں، 16لاکھ 64ہزار روپے کے جرمانے، 994دکانوں کو سیل، 64مقدمات کا اندراج، 552 افراد کو نوٹسز اور 469غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونیوالا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔

مزیدخبریں