گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمامِ انٹر ڈسٹرکٹ گیمز کے مقابلوں کا آغازکر دیا گیا۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح کیا۔ایم پی اے عمر فاروق ڈار،حق نواز چیمہ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیرخان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد سجاد،تحصیل سپورٹس آفیسر علی حیدر و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز شہباز شریف سپورٹس جمنزیم گوجرانوالہ میں ہوا دوسرے فیز کے پہلے روز کھلاڑیوں میں میٹ ریسلنگ، تیکوانڈو اور والی بال کے مقابلے ہوئے۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں ایونٹ کو رنگا رنگ بنانے اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دینا حکومت کا مشن ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جائے گا تاکہ وہ کھیلوں کے میدان میں آگے آئیں اورملک و قوم کا نام روشن کریں شائقین کھیلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے یہ کھیلیں 2دسمبر تک جاری رہیں گیں اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات اور ٹرافی سے نوازا جائے گا۔