گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام 57ویں یوم تاسیس کے حوالے سے پیپلز سیکرٹریٹ سیٹلائیٹ ٹائون گوجرانوالہ میں منعقد ہوا اجلاس میں نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار نے خصوصی شرکت کی۔ سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی میاں ودود حسن ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 30نومبر بروز ہفتہ سرپہر 3بجے حیدری روڑ پر 57ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت خصوصی شرکت کرے گی۔
گوجرانوالہ: پیپلز پارٹی کا57ویں یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس
Nov 26, 2024