حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنما صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ اﷲتعالی نے زمین وآسمان کو چھے روز میں پیداکیا ۔وہ چاہتا تو ایک امرکن سے بھی تخلیق کرسکتا تھا۔مگر اس میں حکمت یہ تھی کہ مخلوق بھی اپنے تمام امور سوچ سمجھ کر غوروفکر اور تدبر سے سرانجام دے۔آج غیر مسلم اقوام نے یہ اصول اپنا کر بے پناہ سائنسی ترقی کرلی ۔و ہ کائنات کو مسخر کرنے کے لئے طویل المیعاد صدیوں پہلے منصوبے بنارہے ہیں۔مگر امت مسلمہ پے درپے ذلت وپستی کا شکار ہورہی ہے۔ وہ یہاں ماہانہ درس عرفان القرآن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نہ صرف قرآن پاک کی تلاوت کریں بلکہ اسکو غوروفکر کے ساتھ سمجھیں اور پڑھیں۔