پٹرول، ڈیزل شارٹیج ،گوجرانوالہ ریجن میں 140پٹرول پمپ بند

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی شارٹیج ،گوجرانوالہ ریجن میں 140پٹرول پمپ بند ہو گئے ۔سبزیاں ،پھل اور دیگر اشیا کا سٹاک کم ہونے کی وجہ سے مہنگوں داموں فروخت ہونے لگیںتفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر شہر کے داخلی وخارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے پٹرول کی سپلائی متاثر ہو گئی جس کی وجہ سے ریجن بھر میں 140پٹرول پمپ بند ہو گئے جبکہ دیگر پٹرول اسٹیشنز پر بھی پٹرول کے سٹاک میں واضح کمی دیکھائی دے رہی ہے جو کسی بھی وقت بند ہو جائیں گے دوسری جانب سبزیاں ،پھل اور فروٹ سمیت دیگر اشیا کی سپلائی بھی بند ہونے کے باعث دکانداروں نے دستیاب سٹاک کو من مرضی کے ریٹوں پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن