بابر ظہیر پنوں انٹر نیشنل ہیومن رائٹس نوشہرہ ورکاں کا صدر نامزد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) بابر ظہیر پنوں صاحب کو انٹر نیشنل ہیومن رائٹس تحصیل نوشہرہ ورکاں کا صدر نامزد کیا گیا ہے اس اعزاز پر پنجاب کلرک بار کونسل کے ممبر رانا واجد علی، تحصیل کلرک بار ایسوسی کے سابق صدور رانا ابوبکر، چوہدری معظم ورک اور دیگر دوست واحباب نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے اپنی خدادا صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن