گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ضلعی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) رانا فیصل حنیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جس نے ملک میں خانہ جنگی اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کی ٹھان رکھی ہے جب ملک ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے یہ انتشار پسند عمرانی ٹولہ سڑکوں پر نکل آتا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے اس ٹولے کو ملک میں امن برداشت نہیں ہے ،پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں کو کسی صورت بھی وفاق پر چڑھائی نہیں کرنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر ناچنے والے بانی پی ٹی آئی کی کال کو اس مرتبہ یوتھیوں نے خود مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ اپنے لیڈر کا بھیانک چہرہ پہچان چکے ہیں ، پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے رکھ دیا ہے اور رہی سہی کسر بشریٰ بی بی نے متنازعہ بیان دیکر نکال دی ہے، اسوقت پی ٹی آئی کے اندر بھابھی اور نندوں کے درمیان اقتدار کی جنگ چھڑی ہوئی ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کی بڑھکیں سن کر صرف ہنسی آتی ہے کیونکہ یہ وہ واحد وزیر اعلی ہے جو دھمکیاں دینے کے بعد کانوں کو ہاتھ لگا کر معافیاں بھی مانگتا ہے، پی ٹی آئی کی کبھی بھی دال نہیں گلنے والی ،احتجاج سے ان کا لیڈر رہا نہیں ہوگا اس کیلئے وہ قانونی راستہ اختیار کریں ۔
پی ٹی آئی نے خانہ جنگی، معیشت تباہی کی ٹھان رکھی ہے:رانا فیصل حنیف
Nov 26, 2024