ملک وقوم کوسازش کے تحت انارکی وانتشار کی طرف دھکیلا جارہا:ذکر اللہ مجاہد 

Nov 26, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک و قوم کو انتشار اورانارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی بدولت ملک بند اور انٹرنیٹ کی سروس تعطل کا شکار ہے جس سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ادارے تباہ اور کرپشن عام ہے۔حکمرانوں کے پاس عوام کیلئے جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں۔وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔

مزیدخبریں