لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے‘ ریاست طاقت استعمال کرکے معیشت اور جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔پی ٹی آئی خیبرپی کے میں مقبولیت کی بنیاد پر افراد اکٹھا بھی کرلے تو مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونگے۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ، جمہوری انتخابی نظام کیلئے قیادت کو قومی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔لاہور میں زیرتعلیم بلوچستان کے طلبہ وفد سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا جامعات میں تعلیم مہنگی ترین، سہولیات کم ہوتی جارہی ہیں۔طلبہ حصول تعلیم اور مہارت کو ہدف بنائیں۔ لیاقت بلوچ نے سیزفائر کا خیرمقدم کرتے کہا خیبرپی کے حکومت سَدَہ اور پارہ چنار میں مستقل پائیدار امن کو ترجیح بنائے،کرم کا علاقہ عرصہ سے فسادات کا شکار ہے۔