لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ ہم کسان سمیت پسے ہوئے تمام طبقات کے ساتھ ہیں اور ان کی توانا آواز بھی بنیں گے۔پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے بھر پور کردارادا کر رہی ہے۔پاکستان میں پیداواری لاگت انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کسان کی لاگت بھی پوری نہیں ہوتی جبکہ دوسری جانب ہمارے ملک کا نوجوان بیروز گاری کا شکار ہے۔حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے،جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے۔