نفاذ شریعت کانفرنس جمعرات کو آستانہ قادریہ مانکی شریف نوشہرہ میں ہوگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محافظان نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام نفاذ شریعت کانفرنس 28 نومبر بروز جمعرات آستانہ عالیہ قادریہ مانکی شریف نوشہرہ میں ہوگی۔قائد اعظم محمد علی جناح سے نفاذ شریعت کا معاہدہ کرنے والے 500 علماء و مشائخ کے ورثا کو خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔صدارت پیر زادہ نبی امین کرینگے‘ملک بھر کے علماء و مشائخ، سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے۔چیئرمین محافظان نظریہ پاکستان پیر زادہ محمد امین قادری نے بتایا انتظامات مکمل ہیں۔ کانفرنس ملک میں نفاذ نظام مصطفی کی راہ ہموار کرنے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...