لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے کہا ہے کہ صحافی حقیقی اور معیاری تنقید سے حکومت اور اپوزیشن کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ شعبہ صحافت سے منسلک افراد خلوص اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر صحافی خواجہ نصیر اور سیکرٹری عدنان شیخ کی تقریب حلف برادی سے خطاب کر تے کیا۔ تقریب پنجاب اسمبلی کی اولڈ بلڈنگ کے کیفے ٹیریا میںہوئی۔ پریس گیلری کمیٹی کے ممبرز، صوبائی وزیر اطلاعات اعظمی بخاری،اراکین اسمبلی راحیلہ خادم ،عظمی کاردار، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب، عماد حسین بھلی، راؤ ماجد علی ‘ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ودیگرصحافی موجود تھے۔