لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فی میل سٹاف سے ملاقات کرکے انکی حوصلہ افزائی کی اور کہا خواتین کو ہر میدان میں آگے بڑھتے دیکھنے کا قائل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد قابل مذمت فعل ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے حوالے سے ٹھوس موقف اپنا رکھا ہے۔ ہراسمنٹ کا شکار خواتین اساتذہ کی ہراسمنٹ کیخلاف 20 سے زائد ایف آئی آر خود درج کروا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا مریم نواز کی قیادت میں تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب حکومت نے خواتین کیلئے ؒ پہلی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کروائی۔وزیرتعلیم نے کہاصوبے میں لڑکیوں کی تعلیم پر بالخصوص فوکس کیا جا رہا ہے۔
خواتین کو ہر میدان میں آگے بڑھتے دیکھنے کا قائل ہوں:رانا سکندر حیات
Nov 26, 2024