لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، پروفیسر فرقد عالمگیر، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ واجد علی شاہ، سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود ودیگر نے شرکت کی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق،میجرجنرل(ر) ڈاکٹر اظہرمحمود کیانی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ صوبائی وزیرنے کہاچیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 800 بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی جبکہ پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا اس حوالے سے صوبے کے چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت بھی بڑھا رہے ہیں۔ اجلاس میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے 6 سرکاری چلڈرن ہسپتالوں کیلئے طبی آلات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام‘8سو بچوں کی سرجریز ہوچکی:سلمان رفیق
Nov 26, 2024