لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منانے کا مقصد خواتین کے تحفظ،انکے حقوق کی بحالی اور صنفی مساوات کے فروغ کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے۔خواتین پر ہر قسم کے تشدد کا خاتمہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے۔آج کے دن کو شعور اجاگر کرنے،متاثرین کی حمایت کرنے، اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ منانا چاہئے تاکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جہاں خواتین محفوظ، باوقار، اور ترقی میں برابر کی شریک ہوں۔