لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سپیڈو بس سروس صوبے کے دیگر شہروں میں بھی شروع کی جائے اور روٹ نمبر6پر رش کے باعث بسوں کی تعداد بڑھائی جائے۔ انہوں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ روٹ نمبر5اور 10فوری بحال کریں جبکہ بھیڑ بکریوں کی طرح مسافروں کو لے جانے والی لوکل ویگنوں کو بند کیا جائے۔
سپیڈو بس دیگر شہروں میں بھی چلائی جائے‘ روٹ نمبر6پر بسیں بڑھائی جائیں:ناظم شوکت
Nov 26, 2024