پارا چنار میںبہیمانہ قتل قابل مذمت ‘حکومت مجرم کٹہرے میں لائے:عثمان ملک

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی  مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئر عثمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارا چنار میں بہیمانہ قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کرے۔پیپلزپارٹی پاکستان میں انصاف،امن اور استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن