پی ٹی آئی کا احتجاج بانی کی رہائی نہیں ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے ہے:حسن  بھٹی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں بلکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے ہے۔اگر پی ٹی آئی عدلیہ کی بالادستی کی بات کرتی ہے تو انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احتجاج کے حوالے سے آنے والے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے پانچ بار ناکام مارچ کی کال دی لیکن  مہنگائی‘ بیروز گاری خاتمے کیلئے ایک بھی مارچ نہیں کیا۔سیاست کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن