اعلیٰ تعلیمی اداروں میںمستقبل کے رہنما تشکیل پاتے ہیں:ڈاکٹر شاہد منیر  

لاہور(لیڈی رپورٹر) یو ای ٹی لاہور میں سوک ایجوکیشن کے موضوع پر کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی یو ای ٹی لاہور، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سینٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک سے سیمینار کا انعقادکیا گیا۔  وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے ۔سیمینار کا مقصد یونیورسٹی طلباء میں شہری اقدار اور انکی ذمہ دارشہریوں کی تشکیل میں اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔آئی ٹی یونیورسٹی کے ڈاکٹریعقوب خان بنگش بطور مہمان مقررشریک ہوئے اور جامعات میں شہری تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پی ایچ ای سی سے ڈاکٹر آصف منیر،سینٹرفار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کی ڈائریکٹردیپ سعیدہ،تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان اور طلبہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا اعلیٰ تعلیمی ادارے محض سیکھنے کی جگہ نہیں‘یہاں خیالات کی پرورش کی جاتی ہے اورمستقبل کے رہنما تشکیل پاتے ہیں۔ اساتذہ طلبہ کو اخلاقیات سکھائیں اور انکی تربیت کریں۔ سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن