کچے کے ڈاکوؤں نے ہارون آباد کا شہری اغواء کر لیا، 85 لاکھ تاوان کا مطالبہ 

ہارون آباد (نامہ نگار) شہری کو کچے کے ڈاکوئوں نے اغوا کر لیا۔ مغوی پر تشدد کی ویڈیو ورثاء کو بھیج کر بھاری تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ خاوند کی بازیابی کے لیے بیوی کی وزیر اعظم سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی ہے۔ ہارون آباد تھانہ صدر کے علاقے چک 56 فور آر کا رہائشی محمد سجاد، ٹائر خریدنے کے لیے صادق آباد گیا تھا جہاں وہ کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈاکوؤں نے تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز ورثاء کو بھیجتے ہوئے 85 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ خاوند پر تشدد کی ویڈیوز دیکھ کر بیوی شدید غم و صدمے میں مبتلا ہو گئی۔ بیوی نے اپنے مغوی خاوند کی بازیابی کے لیے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی کہ سجاد کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن