لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے انتخابات کے نتائج پر اعتراض کے باعث ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی اور پیاف پائنیر پروگریسو گروپ نے پھر کامیابی حاصل کر لی۔ چیف الیکشن کمشنر نے لاہور چیمبر آف کامرس میں نتائج کا اعلان کیا۔ یاد رہے انتخابات میں پیاف پائنیر پروگریسو گروپ نے کلین سویپ کیا تھا لیکن پیاف فائونڈر ایل بی ایف نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا کر شکایت جمع کروائی ۔ڈی جی ٹی او کی ہدایت پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیاگیا جو گزشتہ روز مکمل کر لی گئی ہے۔ڈی جی ٹی او نے 3 لوگوں کے دستخط کی شرط لگائی تھی۔23 نومبر کو کارپوریٹ کلاس کیلئے ڈالے گئے ووٹوں جبکہ گزشتہ روز ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا نتائج پر اعتراض کرنے والے گروپ کی طرف سے متعین کردہ الیکشن کمشنر نہیں آئے،افسوس ہے کہ جمہوری عمل کا حصہ بننے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پینل 16 سے 30 واضح برتری سے جیت گیاپیاف پائنیر پروگریسو گروپ نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔
لاہور چیمبر انتخابی نتائج پر دوبارہ گنتی‘پیاف پائینر پروگریسو گروپ پھر سے کامیاب
Nov 26, 2024