بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت)مومن آباد کے قریب معمولی تلخ کلامی پر داماد کا ساتھیوں کے ہمراہ سسر پر تشدد، ۔ملزمان کے تشدد سے سسر موقع پر جاں بحق ، پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ۔ بیوہ کی مدعیت میں 6 افراد کے خلاف تھانہ تخت محل نے مقدمہ درج کر لیا۔