اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاٹھی،گولی سے ملک نہیں چلتے، گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ حل ہے ۔ ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کی اننگزکا ابھی آغاز ہے، جب ہجوم اکٹھا ہوگیا تو پھر کسی کی نہیں سنے گا، ملک میں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔