9 مئی‘ جلاؤ گھیراؤ کیس‘ شاہ محمود سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم 2 دسمبر کو عائد کی جائے گی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جا سکا۔ 

ای پیپر دی نیشن