سرگودھا کے پی ٹی آئی کارکنوں کی دریائے جہلم پر ہنگامہ آرائی‘ 61 گرفتار

Nov 26, 2024

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے بانی کی کال پر اسلام آباد احتجاج پر جاتے ہوئے دریائے جہلم پل پر ہنگامہ آرائی کرنے پر 61 کارکنان کو گرفتار کر کے چار ارکان اسمبلی سمیت 200 سے زائد کارکنوں کے خلاف شاہپور سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا سے تحریک انصاف کی کال پر اسلام آباد احتجاج کے لئے جاتے قافلہ کی قیادت تحریک انصاف کے ایم این اے ملک شفقت عباس اعوان، ایم این اے اسامہ غیاث میلہ، ایم پی اے عنصر اقبال ہرل، ایم پی اے علی آصف، سابق چیئرمین کوٹ مومن عبدالرحمن لک، ضیاء الرحمن گوندل، عمران، سید غنی وغیرہ کر رہے تھے کہ خوشاب روڈ دریائے جہلم پل پر پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے روڈ بلاک رکھ کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر  شاہپور پولیس نے پی ٹی آئی کے61 کارکنوں عطاء پٹھان، محمد عبداللہ، محمد طاہر غلام مصطفیٰ، محمد حسنین، داد خان، قدرت اللہ، مجتبی خان، نعمان علی، چن زیب، محمد وارث، ذیشان حیدر، ابو ہریرہ، ثاقب مصطفیٰ، محمد اعظم، صغیر احمد، رحمان، محمد رمضان، آفتاب عزیز، علی حیدر، فرحان علی، طاہر عباس، فیصل شہزاد، افتحار علی، محمد اعجاز، فیصل محمود، نعمان، غلام حسین، علی ظفر، محمد بلال، نوید اقبال، سلیمان، احمد حسین، احمد، محمد رضوان، محمد ارباب، نعمان، محمد اصغر، شہزاد، ظفر اقبال، محمد وقار، محمد فیضان، علی، وقاص، محمد مشتاق، محمد الیاس، شہباز، الیاس، علی حمزہ، اعجاز احمد، قیصر رضا، فیصل حیات، نوید حیدر، محمد تصور، محمد، عاطف، شکیل ظفر، ظفر علی، محمد علی، محمد انور، محمد عمر اور لیاقت علی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

مزیدخبریں