اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آبادپولیس کے شعبہ سی آئی اے کی بلڈنگ سیکٹرآئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894ء کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے سب جیل بنانیکی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی امور نے دی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔