سکھر (بیورو رپورٹ) مرکزی رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران حکومت نے انسانی جانیں بچانے کیلئے اقدامات کیے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت چلانے کی کوشش کرتے ہیں جو جاری رہے گی، پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ ہم مر کے مار کے مطالبات منوا کے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا کوئی جانی نقصان ہو جائے تو آپ سب ہی الزام لگاتے ہیں کہ حکومت نے اقدامات نہیں، حکومت نے احتجاج کے دوران اقدامات انسانیت کو بچانے کیلئے کئے، اقتدار بچانے کیلئے نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا دوست ملک سعودیہ جو برے وقت میں ہمارے ساتھ آیا، بانی پی ٹی آئی نے جن کی ڈرائیونگ کی، انہوں نے اپنا جہاز بھی دیا، اب ان کے بارے کیا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے بشری بی بی کے ویڈیو بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بیان سے نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی واحد انسان کو نہیں، ایک وزیر اعلیٰ اپنے صوبے کے لوگوں کو بچانے کے بجائے دوسرے صوبے پر چڑھائی کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج، حکومت نے اقدامات جانیں بچانے کیلئے کئے: خورشید شاہ
Nov 26, 2024