اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) گورنر فیصل کریم کنڈی امداد کی فراہمی میں متحرک ہو گئے،ہلال احمر خیبرپختونخوا اور ضم شدہ اضلاع کی ٹیمیں متحرک ہوگئیں گورنر فیصل کنڈی نے کرم متاثرین کو خیموں کی فراہمی کے احکامات جاری کردئیے ،ہلال احمر ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین کو مستحقین کو فوری خیمے پہنچانے کا حکم جاری کیا گیا ،ہلال احمر ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین عمران وزیر نے نقصانات اور ضروریات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ،بگن کے 250 خاندان اور علیزئی کے 175 خاندان نقل مکانی کرگئے ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین ملک حبیب اورکزئی کی رپورٹ کے مطابق 915 آئی ڈی پیز کو گزشتہ دو روز میں کھانا اور پینے کا پانی فراہم کیا گیا گورنر کی ہدایات پر ہلال احمر ضم شدہ اضلاع کا وفد متاثرین کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا ،گورنر خیبرپختونخوا نیہلال احمر کو خوراک اور دیگر سامان کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم جاری کیا روڈز کی بندش امدادی کاموں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ امدادی کارکنوں نے رہورٹ کیا کہ مزید امدادی سامان تیار ہے روڈز کی بندش کے خاتمہ کا انتظار کیا جارہا ہے۔