اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان کا پی ٹی آئی مظاہرین کے ہاتھوں پنجاب پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،بیان میں انہوں نے کہافسادی ٹولے کے تشدد سے شہید کانسٹیبل مبشر بلال ہمیشہ کیلئے اپنے خاندان سے دور کر دیے گئے ،پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا،تحریک انتشار مسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے، یہ کیسا پْرامن احتجاج ہے، جس میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا گیا ، نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہور ہا ہے، دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کے جان و مال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے، تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ،کانسٹیبل مبشر شہید کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلیے صبر و جمیل کی دعا کرتی ہوں ۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، شیری رحمان
Nov 26, 2024