ابوظبی (این این آئی )ابوظبی میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ تہران متحدہ عرب امارات میں یہودی ربی زوی کوگان کے قتل میں خود کے ملوث ہونے کے دعوں کو مسترد کرتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سفارت خانے نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتائی۔اس سے قبل اماراتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ ریاست میں مقیم زوی کوگان کے قتل میں ملوث مجرموں کو ریکارڈ مدت میں گرفتار کر لیا گیا۔