اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں راستے بند ہونے کے باعث عدالتی کارروائیاں بغیر سماعت کے ملتوی کردی گئیں۔وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی اضافی سکیورٹی ڈیوٹی کی وجہ سے اڈیالہ جیل سے ملزمان کو راولپنڈی، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
جڑواں شہروں میں راستے بند ہونے سے عدالتی کارروائیاں بغیر سماعت ملتوی
Nov 26, 2024