ویلنگٹن (این این آئی )نیوزی لینڈ نے ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثی مسلح گروپ اور لبنان میں حزب اللہ کے سیاسی ونگ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اقدام کی قیادت نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن اور اٹارنی جنرل جوڈتھ کولنز نے کی۔حوثیوں کو بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور یمن میں خانہ جنگی میں ملوث ہونے کے پس منظر میں نیوزی لینڈ نے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔