شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملکی تعمیروترقی وخوشحالی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی آرہی ہے اور اب بھی وفاق اور پنجاب کی سطح پر عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کی جارہی ہے۔ پارٹی قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری اقدار کے فروغ اور ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر آئندہ بھی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے ہر دور اقتدار میں میاں نواز شریف کے ویژن کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا۔
مسلم لیگ (ن) غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی آ رہی ہے: عارف سندھیلہ
Nov 26, 2024