اسلام آباد میں پرنسپلز کے واٹس ایپ اکاونٹس ہیک کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی دارالحکومت میں ہیکرز کی جانب سے سرکاری اسکولز اور کالجز کے پرنسپلز کے واٹس ایپ اکاونٹس ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ہیکرز کی جانب سے خود کو وزارت تعلیم کے افسران ظاہر کرکے سرکاری اسکولوں اور کالجز کے پرنسپلز سے فنڈز کے نام پر پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین وانی نے ہیکرز کی جانب سے پرنسپلز کے وٹس ایپ اکاونٹس ہیک کرکے فنڈز جمع کرانے کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو  ہیکرز کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے لئے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے جبکہ وزارت تعلیم اور وفاقی نظامت تعلیمات نے پرنسپلز ،اساتذہ اور والدین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن