کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔ اس دوران اہم شاہراہیں بند ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریلوے نے ٹرین بھی منسوخ کر دی۔ کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والے 10 سالہ بچے کی عدم بازیابی پر مغوی بچے کے اہل خانہ، سیاسی جماعتوں، اساتذہ تنظیموں اور ٹرانسپورٹرزکی اپیل پر بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ پہیہ جام ہڑتال کی کال کے بعد این 25 کوئٹہ چمن قومی شاہراہ بند ہے۔ این 50 قومی شاہراہ خانوزئی، مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ کے مقام پر بھی بند ہے جبکہ این 70 شاہراہ لورالائی میختر اور راڑہ ہاشم کے مقامات پر بھی ٹریفک کی آمدورفت بند ہے۔ ہڑتال کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بند ہے۔ کوئٹہ سے آنے والی چمن پسنجر ٹرین آج بند رہے گی جبکہ کوئٹہ چمن سیکشن پر آج ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل رہے گی۔ حکام کے مطابق ہڑتال کی کال کے بعد چمن، کوہلو اور خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند جبکہ آج ہونے والے پرچے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
10سالہ بچے کی عد م بازیاتی : دھرناجاری ، بلوچستان میں پہیہ جام ہٹرتال ، تعلیمی ادرے بند
Nov 26, 2024