دوسرا ون ڈے، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کے روز زمبابوے سے اپ سیٹ شکست کھانے کے بعد پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ اسی باعث پاکستان کرکٹ ٹیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے 2 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے فائنل الیون کا اعلان کر دیا۔ حسیب اللہ خان کی جگہ طیب طاہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، فیصل اکرم اور حارث رؤف شامل ہیں۔واضح رہے کہ زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان محض 60 رنز پر 6 وکٹین گنوا بیٹھا تھا، بعد ازاں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور پھر ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت زمبابوے کو فاتح قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو منگل کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن