پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرلی گئی،آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو بلا لیا گیا ہے اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطاق انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دئیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو آج بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا جبکہ تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب ڈی سی راولپنڈی کے اعلامیے کے مطابق شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرکے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو کل بھی بند رکھا جائے گا، تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادھر تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے کنٹرولر امتحانات نے آج ہونے والا فزکس کا پریکٹیکل ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن کے بعد پریکٹیکل ملتوی کیا گیا ہے ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ امیدواران کو بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طور پر مطلع کیا جائے گا، ضلع راولپنڈی کے علاوہ تمام اضلاع میں پریکٹیکل ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہونگے، اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
Nov 26, 2024 | 12:54