اسلام آباد آنے والے تمام راستے آج بھی بند،جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل

Nov 26, 2024 | 13:09

 پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلا م آبادآنے والے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج بھی تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیکرٹری داخلہ نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا،اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی معطل ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا، وائی فائی سروس بندش کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی احتجاج پیش نظر اسلام آباد کے چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں جبکہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے کل ہونے والا فزکس کا پریکٹیکل ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو آج بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا جبکہ تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔مری میں بھی سکول کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں تین روز کیلئے توسیع کردی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے، توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اوردھرنوں پر پابندی رہے گی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

مزیدخبریں