پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک سے کچھ کلومیڑ دور،حکومت اور احتجاجیوں میں شدید جھڑپیں

Nov 26, 2024 | 13:32

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور اورسابق وزیر اعظم کی اہلیہ و سابق خاتون اول  بشریٰ بی بی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج  تیسرا روز میں داخل ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور اور  بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ زیرو پوائنٹ سے بڑھ کر چائنہ چوک پہنچ گیا۔ پولیس اور پی ٹی آئی کے قافلے میں شدید جھڑپیں جاری،پولیس کا  احتجاجی شرکا کو روکنے کے لیے مسلسل آنسو گیس کی شیلنگ  جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت مین صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیوٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چائنہ چوک پر شدید شیلنگ کے ساتھ  واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی۔ علاوہ ازیں چائنہ چوک پر رینجرز کی مزید نفری بھی  پہنچ گئی ہے۔تحریک انصاف کا قافلہ جی 9 کے قریب پہنچ گیا، قافلہ جی 9 سگنل کی رکاوٹیں عبور کرگیا، پولیس اور رینجرز نے جی 9 سگنل سری نگرہائی وے پر مورچے سنبھال لیے۔پی ٹی آئی کا قافلہ رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد جی 9 سگنل سری نگرہائی وے کی طرف پیش قدمی کررہا ہے، جی 9 سگنل پر بھی پولیس اور انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر رکاوٹ کھڑی کر رکھی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس علی رضا علوی آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں۔  اس سے قبل نصف شب کے بعد پی ٹی آئی کارکن 26 نومبر چونگی پر بڑی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سرینگر ہائی وے پر جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ محدود تھیں۔ اسی دوران شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکارون پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔ اور فوج کو طلب کر لیا گیا۔ تاہم پی ٹی آئی کا قافلہ آگے بڑھا اور جلد ہی جی الیون پہنچ گیا جہاں سے ڈی چوک کا فیصلہ 14 کلومیٹر ہے۔ جی الیون کے بعد قافلہ بتدریج بڑھتا ہوا جی نائن اور آگے تک پہنچا۔ جی الیون پہنچ کر بشریٰ بی بی نے کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم درخواست کر رہے ہیں کہ لوگ پر امن رہیں، یہ آپ کے بہن بھائی ہیں جو آ رہے ہیں، کارکنان ڈی چوک پہنچیں گے۔اطلاعات کے مطابق علی امین گنڈا پور 26 نمبر پر ہی ہیں اور بشری بی بی قافلے کی خود قیادت کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں